کیا آپ ان تمام مشہور شخصیات کو ان کی مسکراہٹ سے پہچان سکتے ہیں؟
مشہور شخصیات اپنی مسکراہٹ کو مؤثر بنانے کے لیے اس کی باقاعدگی...
یہ پہیلی اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ انہیں سمجھ رہے ہیں۔
اس پہیلی کا درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آپ کو تصویر میں ایک خاتون اور گھوڑے کا سایہ نظر آرہا ہوگا، بس آپ کو اپنی تیز نظروں کا استعمال کرکے یہ بتانا ہے کہ وہ آرہے ہیں یا جارہے ہیں؟
کیا آپ اس پہیلی کا درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں؟
چلیے اب آپ کی مشکل کو تھوڑا آسان کرتے ہیں ہم خود جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر منطق کو ذہن میں رکھا جائے تو عام طور پر گھڑ سوار کسی گھوڑے کے ساتھ چلتے ہوئے اس کے بائیں جانب ہوتے ہیں اور اس نقطہ نظر سے اس کا جواب یہ ہے کہ ‘یہ آرہے ہیں’۔
دوسرا اگر خاتون کے پیروں اور گھوڑے کے سموں پر غور کریں تو وہ آگے کی جانب ہیں اور اس نقطہ نظر سے بھی یہی جواب بنتا ہے کہ وہ ‘آرہے ہیں’۔
تیسرا خاتون اور گھوڑے کا سایہ ہے، تھوڑا سا تصویر میں غور کریں تو ایک جانب اجالا اور دوسری جانب اندھیرا ہے، اجالے کی وجہ سے دونوں کا سایہ آگے کی جانب پڑرہا ہے اور اس سے بھی یہی جواب نکلتا ہے کہ دونوں ‘آرہے ہیں’۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News