
وزیر داخلہ میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک چلانے سے حکومتیں نہیں جاتی ہیں اور اس حوالے سے امید کرتا ہوں کہ اپوزیشن عقل کا مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پی ڈیم ایم نے سیاسی فیصلے کرنے ہیں لیکن پی ڈی ایم لانگ مارچ سے آگے نہیں جائے گی یا عدم اعتماد تک محدود رہی گی۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ استعفی دینے کا کہنے والوں کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے کیونکہ استعفوں سے ہونا کچھ نہیں لیکن جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوپن ووٹ، میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہئیے روز ایسے مواقع نہیں آتے ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ایک دیوار کے پیچھے جانے سے اپوزیشن کے ووٹ 64 سے44 بھی ہوئے ہیں اور پھر بالاآخر سیاسی ڈائیلاگ کرنے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا کیس لڑا ہے اور وہ مثالی ہے لیکن آج بھی کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے،مودی کشمیریوں پر ظلم کی داستان رقم کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا تعلیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ تعلیم غلامی سے آزادی دیتی ہے اور راولپنڈی لڑکیوں کی تعلیم میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہیں لیکن تعلیم کی مینجمنٹ کا حال اتنا اچھا نہیں ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وقار النساء گرلز کالج میں نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھا اور گورنمنٹ وقار النساء کالج میں طالبات کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News