ہوٹل کی بریانی کا ذائقہ کیوں الگ ہوتا ہے؟ جانیئے وہ راز تاکہ آپ بھی ہوٹل جیسی بریانی گھر میں بنا سکیں
بریانی ایک ایسی ڈش ہے جسے ہر کوئی بہت شوق سے کھاتا...
یہ تصویر ہے اسٹرابیری بریانی کی۔ جی ہاں! آپ نے گوشت، آلو، چنے اور دال کی بریانی تو سنی ہو گی لیکن اسٹرابیری کی بریانی یقیناً اس سے قبل نہ کبھی سنی ہو گی نہ ہی دیکھی ہو گی۔
حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ سیخ پا ہوگئے۔
تاہم سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی اور انوکھی چیزوں کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس پر صارفین اپنے تبصرے پیش کرتے ہیں۔
AdvertisementWe made “Strawbiryani” at home today and I am curious to know what desi Twitter has to say about it. pic.twitter.com/PCZ0Ug38gc
— Saad 🍓 (@SaadGH) February 19, 2021
سعد نامی ٹوئٹر صارف نے 19 فروری کو بریانی کی ایک تصویر شئیر کی جس کے اوپر اسٹرابیری رکھی تھیں۔
تصویر کو دیکھ کر باخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسٹرابیریز کو بریانی پکتے ہوئے شامل نہیں کیا گیا بلکہ بعد میں اوپر سے رکھا گیا ہے۔
محض تصویر لینے کی غرض سے۔
سعد نامی ٹوئٹر صارف نے کیپشن بھی کچھ اسی طرح ڈالا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ محض مذاق کیا ہے۔

صارف نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ”ہم نے گھر پر اسٹرابریانی بنائی اور ہمیں اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ دیگر ٹوئٹر صارفین اس پر کس طرح کا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں”۔

تصویر شئیر کرنے والے کو لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ محض توجہ حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News