عمران عباس شادی کرنے والے ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ایک انٹرویو...
 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، میزبان و گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ دانیال ظفر کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دانیال ظفر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں علیزے شاہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
دانیال عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک دیوار کے پیچھے چھپ کر علیزے شاہ کا انتظار کر رہے ہیں۔
علیزے شاہ جیسے ہی ایک کمرے سے نکلتے ہوئے باہر آتی ہیں، دانیال عزیز اُنہیں ایک زور دار آواز لگا کر ڈرا دیتے ہیں جس پر علیزے شاہ ڈر جاتی ہیں۔

تاہم ڈرنے کے بعد علیزے شاہ اپنا بدلا لینے کے لیے دانیال ظفر کو مار بھی رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ یہ دونوں فنکار کسی سیٹ پر موجود ہیں۔
دانیال ظفر کی ویڈیو پر علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے خوب تجسس سے بھرے کمنٹ کیے جا رہے ہیں کہ ان میں کیا چل رہا ہے ؟
دوسری جانب دانیال ظفر کی یہ ویڈیو علیزے شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ دانیال ظفر نے یہ ٹھیک نہیں کیا ۔‘
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر بھی پیشے کے لحاظ سے گلوکار ہیں اور ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News