Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا

Now Reading:

جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سجل علی کی جمائما...

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں جمائما گولڈاسمتھ دونوں تصاویر میں سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ’وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

تاہم جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزکورہ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو اِن کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔

جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔

جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر