معروف امریکی ریسلر انتقال کرگئے
امریکا کے ماضی کے مشہور ریسلر بچ ریڈ 66 سال کی عمر...
ہیوی ویٹ باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن لیون اسپنکس67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکسنگ چیمپئن لیون اسپنکس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
واضح رہے لیون اسپنکس نے 1978 ء میں باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو پہلی بار ہرا کر عالمی اعزاز جیتا تھا۔
گزشتہ دوو روز قبل امریکا کے ماضی کے مشہور ریسلر بچ ریڈ 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
تاہم امریکی ریسلر بچ ریڈ دل کی بیماری میں مبتلا تھے،بچ ریڈ کو رواں سال ہی دو مرتبہ ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔
ساتھی ریسلرز اور مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق ریسلر بچ ریڈ نے پروفیشنل ریسلنگ 1978 میں کرنا شروع کی تھی۔
ریسلر بچ ریڈ نے اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی مشہور ریسلرز سے فائٹ کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وہ کالج میں فٹبال کھیلتے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News