 
                                                                              ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آ گیا۔
زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، عارف والا، ملتان، سرگودھا، پھول نگر میں محسوس کیے گئے۔
خیبر پختون خوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگ خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 