Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے تُرک سیریز سے کوئی مسئلہ نہیں، یاسر حسین

Now Reading:

مجھے تُرک سیریز سے کوئی مسئلہ نہیں، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے کہا کہ اُنہیں شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

جیسا دیس ویسا بھیس، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور میزبان یاسر حسین آج کل اپنی...

واضح رہے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی نشریات کے بعد سے اس سیریز اور سرکاری ٹی وی چینل کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیانات جاری کرنے والے یاسر حسین کی ایک مختلف ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شو کے میزبان نے یاسر حسین سے ’ارطغرل غازی‘ سے متعلق سوال پوچھا تو اُنہوں نے جواب میں کہا کہ ’مجھے ’ارطغرل غازی‘ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

Advertisement

اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ’مجھے اگر مسئلہ ہے تو وہ ہمارے سرکاری ٹی وی چینل سے ہے۔

 کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ہم غیر ملکی مواد کی جگہ اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے خود بنائیں اور پھر اُسے اپنے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ’ماضی کے مقابلے میں ہمارے پاس اب ٹیکنالوجی بھی زیادہ ہے، ہمارے پاس کیمرے بھی بہت اعلیٰ قسم کے ہیں، اس کے ساتھ ہی ہمارے پاس مواد بھی ہے۔‘

یاسر حسین نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’ماضی میں جو ٹی وی پروگرام آتے تھے اُن میں ٹیکنالوجی جدید نہیں تھی لیکن آج ہمارے پاس ٹیکنالوجی کے وسئال زیادہ ہیں۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم اس طرح کے جدید سیٹس پر بھی اپنا پروگرام کریں گے لہٰذا اگر ہم یہ کرسکتے ہیں تو ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بھی بنا سکتے ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ’جب ہمارے پاس کیمرہ سے لیکر اداکار تک ہر ایک چیز موجود ہے تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے خود پروڈیوس کریں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر