جینیفر لوپیز بھی “می ٹو” کا شکار۔ ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا
پچا س سال کی عمرمیں بھی کسی جوان لڑکی کی طرح پرفارم...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اظفر رحمٰن نے اہم انکشاف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اظفر رحمٰن نے نجی پروگرام میں دورانِ گفتگو بتایا کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی اداکاراؤں و شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہراساں کیا۔
اداکار نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔
اظفر رحمٰن نے شوبز انڈسٹری میں ’کاسٹنگ کاؤچ اور ’می ٹو‘ مہم سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکار نے ملک میں ’می ٹو‘ مہم پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے اور زبردستی کی حمایت نہیں کی جا سکتی، البتہ رضامندی کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام میں انہوں نے اس حوالے سے بات کرت ہوئے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی سے کرتے ہیں یا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
تاہم کسی کو کسی کے ساتھ زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر الزام تراشی کرنے میں جلد بازی نہیں کی جانی چاہیے، جب کسی کے خلاف شواہد موجود ہوں تو بات کی جا سکتی ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ ’می ٹو مہم‘ ایک حساس مسئلہ ہے اور وہ کسی ایسے عمل کی توثیق نہیں کرتے جس میں کسی کو ہراساں کیا جاتا ہو، وہ مکمل طور پر ’می ٹو‘ مہم کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار اظفر رحمٰن نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں سالوں سے ’کاسٹنگ کاؤچ‘ (یعنی کام کے بدلے جنسی خواہشات کی تکمیل) چلتی آ رہی ہیں اور چلتی رہیں گی مگر یہ غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
اداکار نے بتایا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں آیا تو مجھے بھی یہ پیش کش کی گئی کہ اگر وہ ’فلاں‘ کام کریں گے تو انہیں ’کام‘ ملے گا۔
تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان سے کس کام کا مطالبہ کیا گیا اور کس نے ان سے مطالبہ کیا تھا؟
علاوہ ازیں اظفر رحمٰن نے بتایا کہ اگر کبھی فلم بنانے کا موقع ملا تو وہ فواد خان اور مہوش حیات کو ایک ساتھ کاسٹ کریں گے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جبکہ انہوں نے مہوش حیات کو سب سے خوبصورت اداکارہ اور فواد خان کو سب سے بہترین اداکار بھی قرار دیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اظفر رحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اداکارہ میرا کا فون چرالیں گے جب کہ ریما سے وہ خوبصورتی کا راز اور صائمہ سے اداکاری میں مہارت کا راز پوچھیں گے۔
انہوں نے مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ اب وہ کسی چوتھے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کریں، کیوں کہ وہ گزشتہ 5 سال سے صرف تین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اسی طرح انہوں نے فہد مصطفیٰ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنا بند کریں اور ماورا حسین کو مشورہ دیا کہ وہ گلیمرز کردار ادا کرنا چھوڑ دیں۔
اداکار نے اپنی زندگی میں آنے والی خوشی کے بارے میں بھی مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور وہ کچھ ہی عرصے میں ایک ویب سیریز اور فلم میں بطور ہیرو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
واضح رہے اداکار اظفر رحمٰن نے بتایا کہ عائشہ عمر کے ساتھ کراچی سے حیدرآباد جا رہے تھے تو ان کی کار کا ایکسینڈٹ ہوگیا تھا اور اس حادثے نے ان کی زندگی بدل دی مگر میڈیا اور بلاگرز نے ان کے لیے غلط باتیں لکھیں کہ عائشہ عمر نشہ پی کر ڈرائیونگ کر رہی تھیں جب کہ کار کو ڈرائیور چلا رہا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News