Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیلو جی کے نقشِ قدم پر چلتی ہوں،مہوش حیات

Now Reading:

نیلو جی کے نقشِ قدم پر چلتی ہوں،مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میڈم نیلو جی کے انتقال کی خبر سُن کر بہت زیادہ دکھ ہوا۔‘

مزید پڑھیں

شان شاہد کا والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام جاری

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے بیٹے اداکار شان...

یاد رہے کہ 80 سالہ نیلو بیگم دو روز قبل لاہور میں انتقال کرگئی تھیں۔

اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔

اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔

انہوں نے کئی یاد گار فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بنجارن، بیٹی، ڈاچی، جی دار، ناگن اور شیر دی بچی شامل ہیں۔

Advertisement

فلم ’سات لاکھ کا گانا‘ آئے موسم رنگیلے نیلو کی پہچان بنا۔

اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

گزشتہ روز لاہور میں نیلو بیگم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی، نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

مہوش حیات نے کہا کہ ’اُنہوں نے اپنے کام سے اور اپنی شخصیت سے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو بہت مُتاثر کیا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم آج بھی میڈم نیلو جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔‘

یادرہے کہ مہوش حیات نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔‘

Advertisement

واضح رہے اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میری دلی تعزیت اداکار شان شاہد کے ساتھ ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید
ایشیا کپ فائنل: تابش ہاشمی کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر