اداکارہ مہوش حیات کو پی ایس ایل 6 کا ترانہ کیسا لگا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو پی ایس ایل 6 کا...
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، انہوں نے اس بار اسی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنا پتا بتا دیا ۔
تاہم مہوش کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی اس اسٹورنہ نے اداکارہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوریز پر مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی۔
دوسری جانب مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی دلکش اور خوبصورت تصاویر سمیت مختلف پیغامات پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے مہوش حیات نے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کے لیے بھی سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News