کیا اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا؟
پاکستان کی سپر اسٹار مہوش حیات نے بھی کیا ٹک ٹاک اکاؤنٹ...
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانا کیسا لگا، اداکارہ نے بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے نہیں پتا کیا پریشانی ہے، مجھے پی ایس ایل کا نیا ترانہ پسند آیا، یہ بولڈ اور تازہ تھا۔
Idk what the fuss is abt? I loved the new #pslanthem2021 .It was bold & fresh! This is what stifles creativity in our country,we always want more of the same & not prepared to accept anything different.This bashing has to stop. We need a diversity of voices & ideas.Well done PSL! https://t.co/hYMuZqkx8D
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 7, 2021
مہوش حیات نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ چیز ہے جو ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پہلے سے موجود چیزیں اور یہی کچھ چاہتے ہیں اور کچھ بھی مختلف قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
𝘼𝘼𝙅 𝘿𝙀𝙆𝙃𝙀 𝙂𝘼 𝘾𝙍𝙊𝙒𝘿 𝙈𝙀𝙍𝘼 𝙂𝙍𝙊𝙊𝙑𝙀 𝙏𝙑 𝙋𝙀
AdvertisementCelebrate the groove of our HBL PSL cricketers with the launch of the official #HBLPSL6 Anthem #GrooveMera
Watch full video on YouTube: https://t.co/bQueDfKnwq#MatchDikhao pic.twitter.com/jYaAFiV5ZS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2021
اداکارہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے نئے ترانے پر تنقید کو رکنا چاہیے۔
مہوش حیات نے اپنے پیغام کے اختتام میں لکھا کہ ہمیں مختلف آوازوں اور آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔
تاہم مہوش حیات کے اس پیغام کو سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سکس کے آفیشل سانگ ’’گروو میرا‘‘ منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کے دلچسپ تبصروں کا موضوع بن گیا تھا جبکہ اس گانے پر میمز بھی بنائے گئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News