ٹک ٹاک کا صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان
چین کی معروف سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک...
ٹک ٹاک کی جانب سے اہم فیچرمتعارف کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک میں گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
کیونکہ اب اس مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اس وقت ایک وارننگ صارفین کے لیے سامنے نظر آئے گی جب وہ غیر مصدقہ معلومات پر مبنی ویڈیوز کو شیئر کریں گے۔
تاہم اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کی جانب سے کسی فلیگ ویڈیو کو شیئر کرنے کی کوشش پر ایپ میں ایک پوپ اپ میسج نمودار ہوگا جس پر لکھا ہوگا ‘یہ ویڈیو غیرمصدقہ مواد کی وجہ سے فلیگڈ ہے’۔
اگر صارف کی مرضی ہوگی تو وہ ویڈیو کو شیئر کرسکے گا مگر یہ ویڈیو دیگر صارفین کے ‘فار یو پیج’ میں شو نہیں ہوگی۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاک کی جانب سے اس ویڈیو کو سب سے پہلے شیئر کرنے والے کو بھی نوٹیفائی کیا جائے گا کہ اسے فلیگ کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک میں متعارف کروائے جانے والے اس فیچرکے حوالے سے ٹک ٹاک کو توقع ہے کہ اس فیچر سے صارفین کی جانب سے شیئر کرنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔
تاہم اس فیچر کی وجہ سے غیرمصدقہ مواد کی شیئرنگ میں کمی آئے گی۔
اس حوالے سے کمپنی نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں اس فیچر کے نتیجے میں وارننگ ویڈیوز کو شیئر کرنے کی شرح میں 24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
ٹک ٹاک کے مطابق اس نئے فیچر سے اہم ایونٹس کے دوران غیرمصدقہ مواد کی روک تھام میں زیادہ مدد مل سکے گی۔
کمپنی کی جانب سے متعدد تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اس طرح کا فیچر ٹوئٹر کی جانب سے بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد صارفین میں مضامین پڑھنے سے قبل پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر نے بھی اس فیچر کو آزمائشی مراحل میں کامیاب قرار دیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News