
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو نا تو کشمیرکاز سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ملکی مفاد عزیز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہدکے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا رہیں۔
کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہدکے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا رہیں۔یہ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں۔انہیں ناتو کشمیرکاز سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ملکی مفاد عزیز۔قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا ان کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 5, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ اپوزیشن عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں اور قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا ان کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولےہیں۔
شبلی فراز نے کہا تھا کہ پاکستان کی کشمیر سے یہ یکجہتی شہیدوں اور آزادی کی نعمت سے محروم لوگوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جو اقدام کیا گیا جس کے باعث گزشتہ ڈیڑھ سال سے پورے ایک خطے کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس سے پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News