منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی 2021 کی پہلی تصویر مقبول
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ہمسفر کا انتخاب سوچ سمجھ کر اور دانشمندی سے کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار منظر صہبائی نے فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک معمر جوڑے تصویر پوسٹ کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
منظر صہبائی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصیور میں اداکار نے بہت اہم مشورہ دیا۔
منظر صہبائی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ جس شخص کو اپنے ہمسفر کے لیے منتخب کرتے ہیں وہ آپ کی زندگی کی ہر چیز پر اثر انداز ہوتا ہے۔‘
کیونکہ اس کا اثر ہماری زندگی کی ہر چیز پر ہوتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ ’آپ کی ذہنی صحت، آپ کا ذہنی سکون، آپ کے اندر کی محبت، آپ کی خوشی، آپ کی کامیابی، آپ کے بچے کی پرورش کیسے ہوگی، اور بھی بہت کچھ ہے جن پر آپ کے ہمسفر کا اثر ہوتا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اثر مثبت اور منفی دونوں ہی ہوسکتا ہے لہٰذا بہت دانشمندی سے اپنے لیے ہمسفر کا انتخاب کریں۔‘
منظر صہبائی کے مداح اُن کی اس معنی خیز پوسٹ کو خوب سراہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News