امجد صابری کی بیٹی کی ویڈیو وائرل
پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری...
معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری صابری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی حورین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے پرائیوٹ ہونے کے بعد اب اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز صرف وہی صارفین دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے حورین صابری کو فالو کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل حورین صابری کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پبلک تھا اور اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی بےحد وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔
تاہم حورین صابری کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے صرف 50 لوگوں کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے۔
جبکہ ٹک ٹاک پر اُنہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہے۔
واضح رہے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حورین نے پہلے تو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں اور اب اُنہوں نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ کردیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News