بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں؟ روینا ٹنڈن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ...
اگر آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کسی ایسی فلم کا نام بتائے جس میں بس ایک ہی اداکارتھا تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
یہاں ایسی ہی فلموں کا ذکر ہے جن میں صرف ایک ہی اداکار نے کام کیا۔
درحقیقت ایسی فلموں کی کمی نہیں جو کہ صرف ایک ہی اداکار کے گرد گھومتی ہیں بلکہ کئی بار ایسی فلمیں ذہنوں میں رہ جاتی ہیں اور یہ ان سے زیادہ پراثر ہوتی ہیں جن میں متعدد مشہور فنکار اور بہت زیادہ بجٹ استعمال کیا جاتا ہے
ہائی اسٹریونگ
1991 کی اس فلم میں یقیناً کئی مقامات پر دیگر اداکار بھی نمودار ہوتے ہیں اور اختتام پر آپ کو جم کیری بھی نظر آئیں گے مگر یہ فلم اسٹیو اویڈکیرک کی ہے، ان کا کردار عملی طور پر پورے دن کچھ بھی نہیں کرتا بلکہ بس بڑبڑاہٹ، شکایات اور ہر ایک کو نروس کرنے میں لگا رہتا ہے۔
دی شیلوز
انسانی ہمت سے قدرتی عناصر، قسمت اور تقدیر کو شکست دینا ایسا موضوع ہے جسے متعدد شکلوں میں فلموں میں پیش کیا گیا ہے اور رواں سال کی اس فلم میں بھی اسی خیال کو پیش کیا گیا ہے۔
ڈوئل
یہ مشہور زمانہ ہدایتکار اسٹیون اسپیلبرگ کی پہلی فیچر فلم تھی۔
آل از لوسٹ
2013 کی یہ وہ فلم ہے جس میں ایک کے سوا کوئی اور اداکار ہی موجود نہیں اور یہ کردار رابرٹ ریڈ فورڈ نے نبھایا ہے۔
ان ٹو دی وائلڈ
یہ فلم ایک بہترین طالبعلم اور ایتھلیٹ کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔
کاسٹ اوے
2010 کی اس فلم میں ٹام ہینکس نے انتہائی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور اس میں بھی آپ کو شروع سے آخر تک وہی نظر آئیں گے۔
لاکی
یہ فہرست 2013 کی اس فلم کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوسکتی جس میں مرکزی کردار ٹام ہارڈی نے ادا کیا ہے۔
دی مارشین
مریخ پر ایک انسان بردار مہم کے دوران ایک خلاباز کو وہاں مردہ تصور کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے مگر وہ زندہ ہوتا ہے اور خود کو سرخ سیارے میں تنہا پاکر بقا کی کوشش شروع کردیتا ہے۔
گریز اناٹومی
یہ فلم بھی ون مین شو ہے اور سپالڈنگ گرے نامی کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک مصنف اور ایک اداکار ہوتا ہے۔ یہ فلم 1996 میں ریلیز ہوئی تھی
زولو
2005 کی یہ فلم حقیقت کے بہت زیادہ قریب ہے جس میں انسانی نفسیات کی گہرائی میں جاکر حقائق کو پیش کیا گیا ہے۔
دی مشینسٹ
یہ ایک ایسے شخص کے گرد گھومنے والی فلم ہے جو ایک سال سے بے خوابی کا شکار ہوتا ہے ، اس فلم کے لیے کرسٹین بیل نے 63 پونڈ وزن کم کیا تھا
1408
2007 کی یہ فلم مائیک انسلین نامی ایسے مصنف کے گرد گھومتی ہے جو ہارر ناول لکھتا ہے۔
فون بوتھ
ایک عام فون بوتھ کسی شخص کی زندگی بدل سکتا ہے؟
برئیڈ
2010 کی یہ فلم ایسے امریکی ڈرائیور کی کہانی ہے جو عراق مین کام کررہا ہوتا ہے۔
ٹرو مین شو
یہ ایسے انشورنس ایجنٹ کی کہانی ہے جو اپنی روزمرہ کی زندگی میں مصروف ہوتا ہے ۔
برانسن
یہ بھی ٹام ہارڈی کی فلم ہے جس میں وہ ایک بار پھر ون مین شو دکھاتے ہیں اور یہ جیل میں قید ایک شخص کی کہانی ہے جو برطانیہ کے سب سے خطرناک مجرم بننے کا خواب دیکھ رہا ہوتا ہے۔
مون
یہ چاند پر رہنے والے ایسے شخص کی کہانی ہے جو تین سال وہاں تنہا رہتا ہے۔
رئیر ونڈو
جب ایک چلنے پھرنے سے معذور فوٹوگرافر اپنے پڑوسیوں کی جاسوسی کرنے لگتا ہے تو کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی زندگی مکمل طور پر بدل کر رہ جاتی ہے۔
لائف آف پائی
یہ بھی ایسی فلم ہے جس میں بڑا حصہ ایک ہی کردار کے گرد گھومتا۔
گریویٹی
ایک کردار پر مبنی فلموں کا ذکر ہو اور 2013 کی یہ سائنس فکشن کا نام شامل نہ ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔
124 آورز
معروف ڈائریکٹر ڈینی بوائل کی 2010 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم حقیقی کہانی پر مشتمل ہے۔
آئی ایم لیجینڈ
ایک جان لیوا وائرس زمین پر بسنے والے تمام باسیوں کو ویمپائر جیسے جانداروں میں بدل دیتا ہے ، 2007 کی اس فلم میں مرکزی کردار ول اسمتھ نے ادا کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News