Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہوش حیات کا کوہِ پیما علی سدپارہ اور اُن کے ساتھیوں کیلئے دُعائیہ پیغام جاری

Now Reading:

مہوش حیات کا کوہِ پیما علی سدپارہ اور اُن کے ساتھیوں کیلئے دُعائیہ پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ ایک روز سے لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آج ہمارے خیالات اور سوچوں میں صرف کوہِ پیما  محمد علی سدپارہ، ان کے ساتھی آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جے پی موہر کا ذکر ہوگا۔‘

مزید پڑھیں

وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار...

مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ مہوش...

اس حوالے سے مہوش حیات نے کہا کہ ’اُن کے اہلخانہ سمیت ہم بھی اُن کی اچانک گمشدگی پر شدید پریشان اور افسردہ ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’آئیے، اُن بہادر نوجوانوں کی واپسی کے لیے ملکر دُعا کریں۔‘

تاہم مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد کوہِ پیما اور اُن کی ٹیم کی جلد واپسی کے لیے دُعا کررہی ہے۔

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے والے ملک کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ کی تلاش میں آج پھر سرچ آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

Advertisement

تاہم ان کی تلاش کے لیے گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک تلاش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ان کی تلاش میں شروع کیئے گئے ریسکیو مشن کے دوران آرمی ہیلی کاپٹروں نے 7000 میٹر کی بلندی تک پرواز کی ہے تاہم ابھی تک تینوں کوہ پیماؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائزہ خان پر سنگین الزامات، بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے دعوے وائرل
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت ’’تھیواہ‘‘ نئے انداز میں ریکارڈ ، پرومو جاری
سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج
اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا
ٹیلر سوئفٹ ہراسانی کا شکار؛ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر