معروف اداکارہ نیلو بیگم سُپردِ خاک
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکار شان شاہد...
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے بیٹے اداکار شان شاہد نے والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مرحومہ والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔
I don’t know what to write as words have become empty .. just like the world without her is so meaning less.. my success and my failures both need her.the only hope that is still alive is to meet her one day beyond the boundaries of life..love you forever. 🙏🏼ALLAH apkay saath ho. pic.twitter.com/lgeV8UJdgY
Advertisement— Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 31, 2021
شان شاہد نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا لکھوں، میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔‘
اداکار نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’والدہ کے بغیر تو یہ دُنیا بےمعنی سی لگ رہی ہے کیونکہ میری کامیابی اور ناکامی دونوں کو میری والدہ کی شدید ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بس یہ اُمید ہے کہ میں ایک دن اور اُن سے ملاقات کرسکتا ہوں۔‘
شان نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ والدہ سے محبت کرتا رہوں گا۔‘
خیال رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم لاہور میں انتقال کرگئیں۔
اداکارہ کی عمر 80 سال تھی، نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔
تاہم اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نیلو بیگم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کار، فلم ساز اور مصنف مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
AdvertisementMy condolences and prayers go to @mshaanshahid on the passing of his mother.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2021
وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بیان کے ذریعے اداکار شان سے ان کی والدہ اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اداکارہ نیلو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلو فن کی دنیا کا ایک بڑا نام اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیرِ پنجاب برائے ثقافت خیال احمد کاسترو نے بھی اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیلو بیگم کو ایک لا زوال اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News