پنجاب حکومت نے اتوار کو کاروبار کے لیے کلوز ڈے قرار دے دیا
پنجاب حکومت نے اتوار کو کاروبار کے لئے کلوز ڈے قرار دے...
یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ انہیں سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جہاں یہ پہلیاں لوگوں کے لیے دردِ سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے اور پھر درست جواب تلاش کرتے ہیں۔
آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کرسکتے ہیں۔
درج ذیل تصویر میں آپ کو چار لائنوں میں مختلف تصاویر بنی نظر آرہی ہوں گی جیسے پہلی تصویر میں تین گھڑیاں ہیں جن پر نظر آنے والے ٹائم کو اگر جمع کریں تو 21 کے برابر بنتا ہے۔
اسی طرح دوسری لائن میں کیلکولیٹر نظر آرہے ہیں جن میں سے ہر ایک پر 1234 نمبر درج ہیں جن کو اگر جمع کریں تو 10 بنتا ہے۔
جبکہ اسی طرح تیسری لائن میں تین بلب ہیں جن میں سے ہر ایک کو 15 نمبر دیا گیا ہے۔
آخری لائن میں ایک گھڑی ہے جس میں 9 ، دوسرے میں کیلکولیٹر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر تین بلب ہیں۔
اب آپ کو یہ بتانا ہے کہ اس کا درست جواب کیا ہوگا؟۔
جوابات دیکھیں:
اگر سیدھا سیدھا جمع اور ضرب کیا جائے تو اس کا جواب 810 بنتا ہے اور اگر میتھس کے بوڈ ماس فارمولے سے اسے حل کریں گے تو اس کا جواب 468 ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News