جلد اور صاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان...
ہالی ووڈ کی اداکارہ انجیلینا جولی نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد کیسا وقت گزارا مداحوں کو بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اداکارہ انجیلینا جولی نے کہا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد کے سال بہت مشکل تھے۔
اداکارہ انجیلینا جولی نے انکشاف کیا کہ بریڈ پٹ انکے گھر سے صرف پانچ منٹ کی دوری پر رہتے تھے۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا میں ابتدائی طور پر جو معاملہ تھا وہ انجیلینا کے ورلڈ ٹور کی خواہش تھی۔
جبکہ بریڈ پٹ ان پر زور دے رہے تھے کہ وہ لاس اینجلس کو اپنا گھر بنالے۔
انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں بریڈ پٹ کے گھر کے قریب اس لیے رہتی تھی کہ میری خواہش تھی کہ بچے اپنے باپ کے گھر کے قریب رہیں، میں نے محسوس کیا کہ بریڈ پٹ پر کچھ دباؤ پڑا۔
یاد رہے کہ انجینا جولی اور انکے سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان علیحدگی کے بعد ان میں چھ بچوں کی کسٹڈی (تحویل) کے لیے جنگ چل رہی ہے۔
ان بچوں میں میڈوکس 19 سال، پیکس 16، زہارا 15، شیلو 14 اور بارہ سال کے جڑواں بچے ویوینی اور کنوکس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انجینا جولی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں زندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News