علی ظفر کی جانب سے علی سد پارہ کو خراجِ عقیدت
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے علی سد پارہ...
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ علی سدپارہ کے ادھورے مشن کو پورا کرنے کے لیے اُن کے بیٹے ساجد علی سدپار کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ساجد علی سدپارہ نے علی ظفر کی اُس آڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کی جو اُنہوں نے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔
5 فروری کو ساجد سدپارہ آکسیجن سلینڈر میں مسئلے کے باعث واپس بیس کیمپ آگئے تھے لیکن ان کے والد محمد علی سدپارہ بیس کیمپ سے واپس نہیں لوٹے تھے۔
ساجد علی سدپارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں خود کو میرے والد کے لیے تیار کیے گئے اس زبردست گانے کو سُننے سے روک نہیں پارہا ہوں۔‘
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’یہ گانا جہاں میرے دل کو ٹکڑوں میں تقسیم کررہا ہے تو وہیں اس گانے سے مجھے ایک طاقت بھی مل رہی ہے۔‘
I can’t stop listening to this tribute song as it breaks my heart to hundred pieces remembering my hero and then again it fills me with energy to stand up and fulfil his mission. Thank you @AliZafarsays 🙏 pic.twitter.com/g1wWnJ272J
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) February 20, 2021
انہوں نے کہا کہ’اس گانے کی وجہ سے مجھے میرے والد کو ادھورنے مشن کو پورا کرنے کی ہمت مل رہی ہے۔‘
علی ظفر نے ساجد علی سدپارہ کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کے والد کے کھونے پر آپ سے معذرت کرتا ہوں کیونکہ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔‘
I am so sorry for your loss. InshAllah you will fulfil his mission. We are all with you in any way you want us. #Alisadapara https://t.co/IuCGBkIoeV
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 20, 2021
گلوکار نے کہا کہ ’انشاءاللّہ آپ اپنے والد کے ادھورے مشن کو مکمل کریں گے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس مشن کو پورا کرنے کے لیے ہم آپ کا ہر طرح سے ساتھ دیں گے۔‘
واضح رہے کہ دو روز قبل محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News