Advertisement

حکومت کی پالیسی دنیا میں پاکستان کے برینڈ کو تحفظ دینا ہے، مشیرتجارت

عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی دنیا میں پاکستان کے برینڈ کو تحفظ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت حقوق دانش ایکو سسٹم پر اجلاس ہوا۔

وزارت تجارت حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے ٹریڈ مارک کے میڈرڈ سسٹم میں شامل ہوگیا ہے۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ صدر نے الحاق کیلئے دستاویزپردستخط کردیے ہیں جس سے میڈرڈ سسٹم میں شامل ہونے کے لئے دنیا کا 108 واں ملک بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

وزارت تجارت حکام نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ نے ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ الحاق کی دستاویز جمع کرائی اور اس ڈویلپمنٹ سے پاکستان کے ٹریڈ مارک کو 100 ممالک میں تحفظ حاصل ہوگا۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈ مارک کے تحفظ کیلئے ڈبلیو آئی پی او کو ایک درخواست دینی ہوگی جبکہ میڈرٹ روٹ کے باعث دیگر ممالک کے ٹریڈ مارک کو بھی پاکستان میں تحفظ ملے گا۔

اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے اس ڈویلپمنٹ پر آئی پی او کو سراہا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت کی پالیسی دنیا میں پاکستان کے برینڈ کو تحفظ دینا ہے جبکہ یہ ایکسپورٹ کو فروغ دینے کا ایک بہترین اورمستحکم راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Next Article
Exit mobile version