Advertisement
Advertisement
Advertisement

انشاءاللہ پاکستان جلد گرے لسٹ بھی نکل جائے گا، وزیر خارجہ

Now Reading:

انشاءاللہ پاکستان جلد گرے لسٹ بھی نکل جائے گا، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستان جلد گرے لسٹ بھی نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں ، پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں جبکہ یہ قوتیں پاکستان کے اتحاد اور امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں لہذا ہمیں ایسی قوتوں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں، ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آرہے ہیں،74سالوں میں پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر ہم نے آواز بلند کی اور گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوایا  جبکہ گستاخانہ خاکے ہوں ، ناموس رسالت پر بات ہویا اسلام کی توہین ہوہماری آواز سب سے آگے اور بلند ہوتی ہے اور پہلی مرتبہ کسی سربراہ مملکت نے اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف آواز بلند کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں اور اللہ نے ہمیں جو موقع دیا ہے اسلام کی سربلندی کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر