بھارتی اداکارہ چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
28 سالہ بھارتی اداکارہ چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی...
معروف بھارتی ساؤتھ انڈین اداکار شریواستو چندراسیکر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی سُپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے ساؤتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے خودکشی کرلی۔
اداکار چندراسیکر نے پھندا لگا کر خودکشی کی، اُن کی پھندا لگی لاش اُن کے اُس گھر سے برآمد ہوئی جسے وہ اپنے کام کے لیے استعمال کرتے تھے۔
ساؤتھ انڈین اداکار کی یوں اچانک موت نے اُن کے اہلخانہ سمیت دوست اور عزیز و اقارب کو شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔
اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اداکار 3 فروری کو اپنی شوٹنگ کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے۔
تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شوٹنگ کے بجائے اپنے والد کے اُس گھر میں گئے تھے جہاں سے اُن کی لاش برآمد ہوئی۔
دوسری جانب اداکار چندراسیکر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔
اس سلسلے میں اُن کا علاج بھی چل رہا تھا تاہم اُن کی خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 34 سالہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی۔
جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار ڈپریشن کے مریض تھے اور وہ اپنا علاج بھی کروارہے تھے۔
تاہم سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد کئی بھارتی اداکار ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News