ایک اور شوبزاسٹار نے خاموشی سے شادی کرلی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکارہ نے خاموشی سے نکاح...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم انصاری نے شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بڑے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مذکورہ تصویروں میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ اور اُن کے شوہر بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
مریم انصاری نے ایک محبت بھرا کیپشن دیتے ہوئے اویس خان سے مخاطب ہوکر لکھا ’ہمیشہ کے لیے میرا۔‘
اداکارہ نے دُعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے نکاح کی تقریب حال ہی میں منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News