
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مل کر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نےجانوں کے نذرانے پیش کئے، مظالم برداشت کئے اور جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔
اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی کےاس پار پیغام جانا چاہیے، کشمیریوں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ12 سال کشمیر کمیٹی کی سربراہی کرنے والے ہم سے پوچھتے ہیں کشمیرکیلئے کیا کیا تو سن لے حکومت نے پوری دنیا میں کشمیرکےمسئلے کو اجاگر کیا ہے، مل کر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے اور کشمیر بنے گا پاکستان ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News