اداکار ڈوین جانسن کا فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘کی کامیابی پر اظہار تشکر
ہالی وڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن(دی راک) نے فلم ’’ہوبس اینڈ...
ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، مستقبل میں امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا اگر لوگوں نے چاہا تو۔
تاہم دی راک نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔
اس حوالے سےڈوین جانسن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا۔ یہ لوگوں پر منحصر ہوگا لہٰذا میں انتظار کروں گا اور سنوں گا۔
واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈوین جانسن نے کھل کر جو بائیڈن اور انکی جماعت کی حمایت کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News