
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےکراچی سےلاہور آئے ہوئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق توصیف احمد کو دل کا دورہ تقریب کے دوران پڑا جہاں اُن کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ توصیف احمد نے 34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف 27 فروری 1980 کو کیا تھا، اُن کا ون ڈے ڈیبو 31 مارچ 1982 کو سری لنکا کے خلاف ہوا تھا۔
توصیف احمد کا ٹیسٹ کیریئر 13 برس پر محیط تھا جس کے دوران اُنہوں نے 93 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News