Advertisement

یکم مئی تک افغانستان سے فوجیں نکالنا مشکل ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یکم مئی تک افغانستان سے فوجیں نکالنے کی ڈیڈلائن پوری کرنا مشکل ہے، تاہم افغانستان میں زیادہ عرصے تک رہنے کا ارادہ نہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو محفوظ اور منظم انداز میں چھوڑنا چاہتے ہیں، ہم افغانستان سے نکلیں گے، لیکن سوال یہ ہے کہ کب نکلیں گے؟

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اگلے برس امریکی فوجوں کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔

عالمی وباء کورونا وائرس کی ویکسین پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سو روز کے اندر ویکسین کی دو سو ملین خوراکیں فراہم کرنے کا ارادہ ہے، کورونا کے بعد امیگریشن اور گن کنٹرول جیسے مسائل پر کام کیا جائے گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے پر میکسیکو سے بات چیت جاری ہے، امریکی سرحد سے تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version