
سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم کا آخری آپشن نہیں ہے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم آج بھی متحد ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی نو جماعتیں پارلیمنٹ سے استعفوں پر متحد ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سی ای سی کے اندر مشاورت کے لیے مہلت دی ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی کو استعفوں کی بات سمجھ آ جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نو جماعتوں کی رائے کا احترام کرے، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کو 10 سال کے دوران ایک ہزار ارب دینے کا اعلان کیا گیا، ہر سال 100 ارب روپے ملنے تھے لیکن پانچ سال سے ایک روپیہ نہیں ملا، وکلاء اس انضمام پر آئین کو سامنے رکھ کر ہماری رہ نمائی کریں۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی ایک اچھے نظام کے قیام کے لیے تشنگی محسوس کی جا رہی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہیں ہوتی۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس 70 سال گزرنے کے بعد بھی ہم دین اسلام کے قوانین پر پورا نہیں اتر سکے، اگر جنرل اورججز بھی ایسے قانون کو جام کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر قانون کیسے بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News