
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے اعلان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔
نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر میں نشاندہی کی ہے کہ انکوائری کیلئے مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کیا ہے لیکن انہوں نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ نیب قانون کے مطابق تحقیقات کر رہا ہے جبکہ نیب نے چوہدری شوگر مل میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دائر درخواست میں نیب نے استدعا کی کہ مریم نواز کو پابند کیا جائے کہ وہ پیشی کے وقت مجمع کیساتھ نہ آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News