
وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ پنجاب،کے پی میں لاک ڈاؤن پر غور کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کوروناوائرس کی نئی قسم کےپھیلاؤ پر غور کیا گیا جبکہ ملک میں کورونا کیسزمیں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سربراہ این سی اوسی اسدعمر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ سنجیدہ مسئلہ ہے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح6 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے یہ بھی کہا کہ بیشتر کیسز اسلام آباد ، پنجاب ،کےپی ، آزادکشمیر سے رپورٹ ہوئے ، صوبوں کو ہدایات جاری دی ہے کہ صوبے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سخت ایکشن لیں۔
سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے مزید کہا کہ پنجاب، کےپی میں لاک ڈاؤن پر غور کیا جاسکتا ہے جبکہ کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے تمام فیصلے فریقین کی مشاورت سے کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News