حکومت پنجاب نے کلچر ڈے کی تمام تقریبات منسوخ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کلچر ڈے کی تمام تقریبات منسوخ کردی ہے۔
منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے چودہ مارچ سے اکیس مارچ تک کلچر ڈے منانے کی تیاریاں جاری تھی۔
واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر ثقافت اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ارم بخاری کی صدارت میں پنجاب کلچر ڈے کی تیاری کے حوالے سے سول سیکر ٹریٹ میں اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
سیکر ٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہا تھا کہ پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے مرکزی تقریب الحمرامیں ہو گی جبکہ الحمرا میں کلچرل ولیج بھی بنایا جائے گا اور دیسی کھانوں،آرٹس اور کرافٹس کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔
کمشنر لاہور ذولفقار کا کہنا تھا کہ مختلف محکموں کی جانب سے 24 ثقافتی فلوٹس نکالے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
