Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیدیوں کو جیل کے فیملی ہومز میں اپنی بیویوں کے ساتھ رہنے کی اجازت

Now Reading:

قیدیوں کو جیل کے فیملی ہومز میں اپنی بیویوں کے ساتھ رہنے کی اجازت

قیدیوں کو ان کی بیویوں  کے ساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کی جیلوں میں قید افراد کو  ان کی بیویوں  کے ساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کے ساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی جبکہ قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی اس دوران والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیملی ہومز میں رہنے کے لیے قیدی یا اس کی بیوی کو درخواست دینا ہو گی جس پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر نکاح نامے کی تصدیق کے بعد فیملی ہومز کے  استعمال کی اجازت دے گا ۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدی کو اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے حکمنامے پر عملدرآمد فوری طور پر ہو گا جبکہ فیملی ہومز صرف سزا یافتہ قیدی استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

Advertisement

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ  جیلوں میں تیار کیے گئے فیملی ہومز  میں ایک کمرہ، کچن اور باتھ روم کی سہولت موجود ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں فیملی ہومز تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر