Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی بلوچستان کی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے انٹرن شپ پروگرام متعارف کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعلی بلوچستان کی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے انٹرن شپ پروگرام متعارف کرنے کی ہدایت
جام کمال

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے آئندہ مالی سال کے لیے نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے لیے انٹرن شپ پروگرام متعارف کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں ، کانسپٹ پیپرزسے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے لیبر، وومن ڈیویلپمنٹ اوراقلیتی امور کے مجوزہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نئے ترقیاتی پروگرام 22-2021 کے لیے تجاویز اور کانسپٹ پیپرز پر بھی بحث ہوئی ۔

محکمہ سوشل ویلفیئر نے بریفنگ کے دوران آئندہ مالی سال میں 10 ہزار چنگ چی رکشوں کی فراہمی کا منصوبہ بنادیا ہے اورنئے مالی سال کے لیے کل23 کانسپٹ پیپرزموصول ہوئے جن میں سے 12 سلیکٹ کئے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران نئے سال میں معزورافراد کے لیے خصوصی وین خریداری کا منصوبہ بنایا گیا جبکہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں 400 ٹرائی موٹرسائیکل مستحق معذورافراد میں تقسیم کرنے کا  بھی منصوبہ بنایا گیا۔

Advertisement

محکمہ لیبرنے بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے 23 ترقیاتی منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں جبکہ ہائی ٹیک ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کی عمارت کی تعمیر کے منصوبہ کا کانسپٹ پیپرتیار کیا گیا ہے۔

محکمہ اقلیتی امورنے بریفنگ کے دوران کہا کہ نئےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی ترقی کے منصوبے اورنئے پی ایس ڈی پی می تمام جیلوں میں وومن سہولت وارڈز ، لرننگ سینٹراوروومن بیرکس کے منصوبے  بھی شامل کیے جا رہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندراورکالی ماتا مندرقلات میں کرتارپورماڈل کی طرزپرسہولت کا منصوبہ بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر