
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے تمام تر مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے گوجرانوالہ کے ارکان اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز،پی ٹی آئی عہدیداروں کی ملاقات ہوئی جس میں عوامی نمائندوں اور دیگر نے گوجرانوالہ کی ترقی سے متعلق تجاویزاورسفارشات پیش کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے مسئلے حل کرنے کیلئے آئے ہیں، گوجرانوالہ آتا جاتا رہوں گا۔
سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اورمرمت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئی مشینری آنے سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں جلد بہتری آجائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں عوامی نمائندوں کی سفارشات کو ترجیح دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News