Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا گانا کس کے پیسوں سے ریکارڈ کرایا تھا، عاطف اسلم  کا اہم انکشاف

Now Reading:

پہلا گانا کس کے پیسوں سے ریکارڈ کرایا تھا، عاطف اسلم  کا اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکارعاطف اسلم نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے پہلا گانا کس کے پیسوں سے ریکارڈ کرایا تھا۔

عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا گانا والد کی جانب سے کالج ٹرپ کے لیے جانے والے پیسوں سے ریکارڈ کروایا تھا۔

عاطف اسلم نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد نے انہیں کالج ٹرپ کے 20 بک (50 ڈالر ) دیے تھے جسے جمع کرکے انہوں اپنا پہلا گانا ’عادت‘ ریکارڈ کروایا تھا۔

گلوکار نے بتایا کہ ریلیز کے بعد ان کا گانا عادت لوگوں میں پسند کیا جانے لگا۔

انہوں نے اپنے پہلے گانے کے حوالے سے مزید بتایا کہ گانا چونکہ آڈیو ریکارڈ تھا اس لیے لوگ دیکھنا چاہتے تھے کہ یہ گانا کس نے گایا ہے۔

Advertisement

گلوکار کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اور پیسے جمع کیے اور ویڈیو شوٹ ریکارڈ کروایا، یہی وہ آغاز تھا جس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

دوسری جانب میوزک کیرئیر کے آغاز سے متعلق عاطف نے کہا کہ شفٹنگ کے باعث ہمارا گھر خالی تھا اور میں نے خالی گھر میں گلوکاری کا آغاز کیا۔

واضح رہے عاطف  اسلم نے بتایا کہ اس وقت میں 13 یا 14 سال کا لڑکا تھا جس کے پاس میوزک کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں تھی، تب مجھے ایک دوست نے گٹار دیا اور اس گٹار نے ان کے میوزک کیرئیر میں اہم کردار اداکیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر