Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن خان کا ماورہ اور صبور کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

ایمن خان کا ماورہ اور صبور کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان کو اداکارہ ماورہ اور اداکارہ صبور کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا۔

شوبز کی دنیا کو ایسی دنیا کہا اور سمجھا جاتا ہے، جہاں کسی بھی شخص کو نہ تو ان کے زیادہ وزن کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی کو ان کے انتہائی کم وزن کی وجہ سے اچھا سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

ایمن خان کی اسکرین سے دوری کی حقیقت سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان کی اسکرین سے دوری...

جہاں شوبز کی دنیا میں زائد وزن رکھنے والی خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرلیں، وہیں انتہائی دبلی اور پتلی خواتین کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا وزن بڑھا لیں

عام طور پر شوبز و فیشن کی دنیا میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہر شخص کو ’آئیڈیل‘ جسامت اور رنگت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

Advertisement

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے ساتھی اداکاراؤں، ماورا حسین اور صبور علی، کو بھی اپنا وزن بڑھا لینے کا مشورہ دے دیا۔

تاہم اداکارہ کو ایسا مشورہ دینے پر لوگوں کی جانب سے ایمن خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایمن خان اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ہمراہ گزشتہ ہفتے نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں۔

تاہم پروگرام کے سیگمنٹ میں ایمن خان اور منیب بٹ کو کچھ شوبز شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں اور انہیں بولا گیا کہ وہ مذکورہ شخصیات کی ایک اچھی اور ایک بری بات بتائیں یا پھر انہیں کوئی مشورہ دیں۔

ایمن خان کا کہنا تھا کہ صبور علی اتنی پتلی ہیں کہ ان جیسی تین خواتین ہوں تو وہ ایمن خان بنیں گی، اس لیے وہ اداکارہ کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ تھوڑی سی ‘موٹی‘ ہو جائیں

ایمن خان کا کہنا تھا کہ صبور علی اور سجل علی دونوں کا وزن کم ہے اور شاید کچھ مسائل کی وجہ سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔

Advertisement

اسی سیگمنٹ میں ایمن خان نے اداکارہ ماورا حسین کو بھی بہت ہی پتلی خاتون قرار دیا اور انہیں بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی تھوڑا سا وزن بڑھا لیں۔

تاہم ایمن خان کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کو پتلا قرار دیے جانے اور انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ دیے جانے پر لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے کمنٹس کو ’جسامت پر مذاق اڑانا‘ قرار دیا

زیادہ تر افراد نے ایمن خان کے مشوروں کو ’باڈی شیمنگ‘ اور دوسروں کی جسامت پر تنقید اور دوسرے کی جسامت کی تضحیک قرار دیا

تاہم ایمن خان کے مشوروں پر تاحال ماورا حسین اور صبور علی نے خود کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ایمن خان نے خود پر ہونے والی تنقید پر کوئی وضاحت کی ہے۔

مذکورہ سیگمنٹ میں ایمن خان اور منیب بٹ نے اقرا عزیز کی تعریفیں کیں اور انہیں ٹیلنٹڈ اداکارہ قرار دیا۔

ساتھ ہی دونوں نے یاسر حسین کی بھی تعریفیں کیں مگر انہیں منیب بٹ نے مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے شخص کو جواب نہ دیا کریں۔

Advertisement

واضح رہے اسی سیگمنٹ میں منیب بٹ نے اداکارہ صبور علی کو مشورہ دیا کہ اب انہیں شادی کرلینی چاہیے مگر ایمن خان نے شوہر کے بر عکس اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر