Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
عمران خان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کے بظاہر کوئی قانونی اور ٹھوس وجوہات نظر نہیں آرہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی حکمران اپوزیشن رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنا کر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب کی طرح عدالتوں کو بھی سیاسی بنیادوں پر چلانا ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا کٹھ پتلی اور آلہ کار بنا ہوا ہے لیکن نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، کٹھ پتلی حکمران 26 مارچ کے لانگ مارچ سے گھبراکر نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر