مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ عوام ملکی سالمیت کےخلاف بات برداشت نہیں کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف بیان پر ریاست قانون کےمطابق ردعمل دےگی اور قانون حرکت میں آئےگا۔
مشیرداخلہ نے کہا کہ ایوان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی کیونکہ سینیٹ انتخاب پر الیکشن ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوتا۔
شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو نے آئین پاکستان نہیں پڑھا، بلاول بھٹو کو انکل فاروق نائیک، آنٹی شیری رحمان مشورے دے دیتی ہیں جبکہ بلاول سمجھتے ہیں زیادتی ہوئی ہےتو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔
مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک نہ لانے کا مطلب بلاول اور نوازشریف ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔
شہزاد اکبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سستےجاسوس ڈاکٹر واٹسن اور شرلاگونپ نے بھونڈا اسٹنٹ کیا اور کہا کیمرے پکڑلیے۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ سینیٹ میں کیمرے لگانےکا معاملہ پروپیگنڈا تھا جبکہ سستےکیمروں کو گھروں پر لگا کر دیکھیں کون کس کےساتھ ہے۔
شہزاد اکبرنے یہ بھی کہا کہ نام کے اوپر مہر لگانے کی انہوں نےخود ہدایت کی تھی کیونکہ انہیں اپنے ارکان پر شک تھا اس لئے انہوں نےکہا نام پر مہر لگائیں تاکہ ہمیں یقین ہوووٹ ہمیں ہی دیا ہے۔
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ پی پی،ن لیگ نےانتخابی اصلاحات سےمتعلق اپنےدورمیں کچھ نہیں کیا، میثاق جمہوریت پرسینیٹ الیکشن اوپٹ بیلٹ سےکرانےکی بات کی گئی جبکہ انہوں نےسینیٹ انتخاب اوپن بیلٹ سےکرانےکی مخالفت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News