Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان بزدار

Now Reading:

عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے-

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک3,755,082کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے19377 ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کے مزید 2823 نئے مریض سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے39 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے افرد کی تعداد 6227 ہوگئی ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں، حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور بروقت اقدامات کئے ہیں، عوام کی حفاظت کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے پابندیاں مزید سخت کی جاسکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدر آمد  کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر