
جڑواں شہروں میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 25 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کے بعد ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پریڈ کے باعث 25 مارچ کو راولپنڈی اسلام آبادمیں مقامی طورپر چھٹی ہوگی۔
خیال رہے کہ 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ کو موسم کی خرابی کے باعث موخر کردیا گیا ہے ۔ اب یہ پریڈ 23 کی بجائے 25 مارچ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News