
کورونا کیسز میں کمی کے بعد فیلڈ آئسولیشن سینٹر ایکسپو سینٹر کو بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر کے انتظامی امور پاک آرمی کے ہاتھ میں تھے۔
آئسولیشن سینٹر 150 ایچ ڈی یو اور 1200 آئسیولیشن بیڈز پر مختص تھا، فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 300 افراد 4 شفٹس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
سینٹر میں 23 سو کورونا مریض لائے گے، 1170 مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم سینٹر میں تقریبا دو سو افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News