مایا علی کی شہریار منور کے ساتھ تصاویر وائرل
پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی تصاویر سوشل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے ناقدین کو جوب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔
پروگرام میں کے دوران میزبان نے مایا علی سے ان کے ڈرامہ کیرئیر کے دوران سامنے آنے والے اسکینڈلز پر سوال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہوں لوگ اس کے ساتھ میرا نام جوڑ دیتے ہیں۔
مایا علی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے اسکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے اسکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔
اداکارہ مایا نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بہت اچھی اداکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News