Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری زر مبادلہ کی ماہانہ شرح دو ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

ہماری زر مبادلہ کی ماہانہ شرح دو ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری زر مبادلہ کی ماہانہ شرح دو ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراءکے ساتھ معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء نے وزیرخارجہ کو معاشی سفارت کاری کے حوالے سے کی گئی کاوشوں پر بریفنگ دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی سفارتکاری کا مطلب محض ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانا نہیں بلکہ یہ معیشت میں بہتری لانے کی ایک جامع حکمت عملی ہے۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے سفارت خانے معاشی سفارتکاری کے حوالے سے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلا رہے ہیں اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ کے افسران نے معاشی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جس لگن اور محنت سے کام کیا اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اشارئیے بہتری کا عندیہ دے رہے ہیں،کسی بھی ملک کے پارلیمینٹرینز  رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا میں آپ کو پارلیمینٹرینز کے ساتھ روابط بڑھانے کی ترغیب دیتا ہوں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراءنے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ معاشی سفارتکاری کے حوالے سے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

اجلاس میں یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر