وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے ہے کہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیل کا میدان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں صرف جموں میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری اور 2500 کشمیری 1953 میں شہید ہوئے جبکہ 1 لاکھ تحریک آزادی کے شہدا ، 11 ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری، 22 ہزار بیوہ ہیں، ایسے حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی حکومت کے ساتھ نہیں ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، ایسے اقدامات نہ کریں جس سے آنے والی نسل پاکستان سے دور ہو جائے۔
راجہ محمد فاروق حیدرخان نے یہ بھی کہا کہ ہم ماضی کو فراموش کرنے کا کہنے والوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اپنی ماؤں بہنوں کی عصمت دری کو کیسے فراموش کریں۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا خطہ قائم ہے تحریک آزادی کشمیر بھی قائم رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
