
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہربانو کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پراسرار طور پر بند ہو گیا۔
چند روز قبل عورت مارچ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ مہربانو کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے اس سال ہونے والے عورت مارچ سے منسلک کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر مہربانو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور اس تمام تر صورتحال کے بعد مہربانو کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک بند ہو گیا۔
مہربانو کا اکاؤنٹ بند ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی کہ آیا یہ اکاؤنٹ لوگوں کی جانب سے رپورٹ کرنے کی وجہ سے بند ہوا ہے یا اکاؤنٹ مہربانو نے خود بند کیا ہے۔
واضح رہے مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے جو کہ اب پر اسرار طور پر بند ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News