کامیڈین کپل شرما نے اپنے کامیڈی شو سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ”دی کپل شرما“ شو بھارت کیساتھ دیگر ملکوں میں بھی سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو مانا جاتا ہے۔

”دی کپل شرما“ شو کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی ہر نئی قسط میں بالی ووڈ کے ٹاپ کے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کیلئے نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ انہیں کپل کی طنز و مزاح کی کامیڈی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
انتظامیہ نے دی کپل شرما شو کو ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے کپل شرما نے کہا ہے کہ میں شو شروع ہونے پر بہت پرجوش ہوں اور نئے آنے والے ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کپل شرما شو حاضرین کی عدم موجود میں نشر ہونے لگا تھا۔
جبکہ شو میں اداکاروں کی شرکت بھی کھٹائی میں پڑنے لگی تھی۔
اس تمام صورتحال کے باعث چینل کی انتظامیہ نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
