
حج عمرہ
حج کی ادائیگی کے لیے منظور شدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امسال اندرون ملک اور بیرون مملکت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کیلئے منظور شدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ اندرون مملکت سے جو حج کرنا چاہتے ہیں وہ ذوالحجہ سے قبل کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کریں۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورشدہ کورونا ویکسین لگوائے جانے کا مصدقہ ثبوت پیش کریں۔
سعودی وزارت صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ حج سیزن میں کام کرنے والوں کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ مملکت میں منظورشدہ کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرچکے ہوں جبکہ حج سیزن میں کام کرنے والے مستقل طور پر ماسک لگانے کے پابند ہونگے۔
سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ امسال حج کے لیے مقررہ ضوابط کے مطابق مملکت آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کا ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ مملکت پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News